چینی چوری میں نام آیا تو جہانگیر ترین لندن بھاگ گیا پرویز خٹک ،جہانگیر ترین پر پرس پڑے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پشتوزبان میں خطاب کیا اور انہوں نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ وفاقی وزیر پرویز خٹک نےکہا ہے کہ

جہانگیر ترین کا نام چینی چور میں آیا تو بھاگ کر لندن پہنچ گیا اور جہانگیر ترین جیسے انسان نے ہر چیز بیچ دی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جہاز چلائے اور اتنی محنت کی پھر بھی لندن جا کر بیٹھ گیا۔واضح رہے کہ ملک میں چینی بحران سے متعلق انکوائری کمیشن اور مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ شوگر مافیا ناجائز منافع خوری میں ملوث ہے اور جہانگیر ترین کے جے ڈبلیو گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔چینی بحران کے حوالے سے انکوائری کمیشن نے جہانگیر ترین کو طلب بھی کیا تھا لیکن وہ گزشتہ چند ماہ سے بیرون ملک موجود ہونے کے باعث کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *