سونے کی قیمت کی پھر اونچی اڑان فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اچانک 1000 روپے اضافہ ہوگیا۔ چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے ہوگیا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 96 ہزار 965 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر اضافے سے 1889 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا ہے۔10 گرام سونا بھی428 روپے کے اضافے کے بعد 96 ہزار 108روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1879ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *