عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹرو ے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداددہشتگردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں موٹروے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار مرکزی ملزم

عابد ملہی کو عدالت میں پیش کیا،پولیس نے کہاکہ ملزم سے مکمل تحقیقات کیلئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔عدالت ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم صادر کرے ، عدالت نے پولیس کی 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.