عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 57 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔ملک بھر میں آئندہ ماہ کے پہلے پندرہ روز کے دوران پٹرول نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے فی لٹر پر دستیاب ہو گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 84 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 103 روپے 32 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے لیکن مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے پر برقرار رہے گی۔یکم نومبر سے ان قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.