آزاد کشمیر واپس لیکر پاکستان توڑنا ہے بہترین وقت رواں برس 15 نومبر کے بعد ہو گا بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کی ٹویٹر پر گیدڑ بھبھکیاں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی انتہا پسند ایک بار پھر جنگ کا راگ الاپنے لگے،بھارتی جنگجو بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کی ٹویٹر پر گیدڑ بھبھکیاں، پاکستان اور چین کو ایک ساتھ سبق سکھانے کا سپنا دیکھنے لگے، ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سبرامنیم سوامے نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ کیوں نہ بیک وقت دو محاذوں پر جنگ لڑی جائے۔ انہوں نے سوالیہ ا نداز میں کہا کہ بھارتی ٹی وی اینکرز پاکستان اور چین کیساتھ جنگ کے خیال سے کیوں کانپ رہے ہیں۔ انہوں نے ہرزہ رسائی کرتے ہوے کہاکہ آزاد کشمیر واپس لے کے پاکستانتوڑنا ہے تو بیک وقت 2 محاذ کھولنا ہوں گے۔بہترین وقت رواں برس 15 نومبر کے بعد ہو گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.