نوازشریف ذہنی اور جسمانی طور پر بیمار شخص ہے، ‎ باغی رکن جلیل شرقپوری نواز شریف پر برس پڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنما میاں جلیل شرقپوری نے لاہور پریس کلب میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کیساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ نواز شریف ذہنی اور جسمانی طور پر بیمار شخص ہے لہٰذا انہیں علاج کی ضرورت ہے ،

ن لیگ کا حصہ ہوں اور رہوں گا ،عوامی ووٹ کی طاقت سے ایوان تک پہنچاہوں اپنی نشست سے دستبرداری کا اعلان نہیں کروں گا ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے باغی ایم پی اے جلیل احمد شر قپوری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے کچھ اصولی اختلاف ہیں، اداروں کے ساتھ ٹکرا کسی صورت برداشت نہیں ہے’ووٹ کو عزت دینے کی بات کر نیوالے نوازشر یف عمران خان کے ووٹوں کو بھی عزت دیں۔نوازشر یف کے بیانہ سے بھارت کو فائدہ ہو رہا ہے‘میرے ساتھ بدتمیزی کرنیوالوں کیخلاف (ن) لیگ نے ایکشن نہ لیا تو ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے‘میں نے شہبا زشر یف اور رانا تنویر حسین کے کہنے پر (ن) لیگ کا ٹکٹ لیا نوازشریف سے پہلے دن سے اختلاف رائے ہے۔ لاہو ر میں پر یس کانفر نس کے دوران جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ کراچی سے پشاور ر آزاد کشمیر اور بیرون ملک سے لوگ میرے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنیوالے واقعے کی مذمت اور مجھ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، مسلم لیگ کا ٹکٹ پہلی دفعہ نواز شریف کے کہنے پر لیا،آٹھ سال تحرک انصاف کا حصہ رہا ہوں ،نواز شریف سے نظریاتی اختلاف ہوا تو ن لیگ سے الگ ہو گیا پھر تحریک انصا ف سے جڑا،رانا تنویر نے شہبا زشر یف کی درخواست پر ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے آمادہ کیا،میں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لینا چاہاتا تھااس شرط پر ٹکٹ لیا کہ نواز شریف سے اختلاف رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.