آپ کا حسن قدرتی ہے یا کسی کریم کا کمال ہے؟ صحافی کا زرتاج گل سے سوال، وفاقی وزیر کے جواب نے صحافیوں کو بھی حیران کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل لاہور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہی تھیں، اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی کی کیا وجہ ہے، کیا آپ اس کے لئے کوئی کریم استعمال کرتی ہیں

یا پھر کوئی اور وجہ ہے، اس سوال پر وفاقی وزیر شرما گئیں اور اپنی خوبصورتی کی وجہ بھی بیان کر دی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تمام لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ قبائلی اور پشتون ہیں اس وجہ سے وہ زیادہ خوبصورت ہیں لیکن باقاعدہ الیکشن جیت کر آئی ہوں تو اس پریکٹیکل سیاست اور دھوپ گرمی اورسموگ کے بعد اب اتنا ہی حسن بچا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ اب تو میری کلاس فیلوز بھی مجھے نہیں پہچانتے کہ یہ وہی زرتاج گل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یہ خوبصورت اب ماند پڑ گئی ہے، زرتاج گل نے کہا کہ وہ اس سے بھی زیادہ خوبصورت تھیں۔ وزیر مملکت زرتارج گل نےکہا ہے کہ وہ پشتون ہونے کے ناطے چینی کا بہت زیادہ استعمال کرتی تھیں، پہلے وہ تین سے چار چمچ چینی پیتی تھیں لیکن اب ایک سے دو چمچ پیتی ہیں۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگہی کا کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد گورا کرنے والی کریموں پر آگہی بھی شروع کی ہے۔‎

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.