25 ارب سے زائد ٹیکس جمع نہ کرانے پر موبی لنک اسلام آباد آفس کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (موبی لنک) کو ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا ہے، ٹیکس نہ دینے پر اسلام آباد آفس کو سیل کردیا گیا ہے، 25,393,653,480 روپے انکم ٹیکس نہ جمع کرانے پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو احمد شکیل بابر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور سیکشن 48 آف دی سیلز ٹیکس

ایکٹ 1990 کے تحت پاکستانموبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے آفس کو سیل کردیا ہے، حکم کی عدم تعمیل یا انحراف کو انکم ٹیکس اتھارٹی کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ کے مترادف سمجھا جائے گا اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 196 کے تحت جرمانے کی سزا یا ایک سال کی سزا بھی دی جا سکتی ہے یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔‎

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.