وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو ایک بار پھر امن کی پیشکش‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کا دن انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے۔مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قبضے کے 73سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ

73 سال قبل بھارت نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا اور کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق سے محروم کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا حق چھین لیا اور کشمیریوں کی دکھ بھری داستان طویل عرصے تک چلتی رہی ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کے لیے ظلم کی نئی داستان شروع ہوئی، بھارت نے 9 لاکھ فوج کے بل بوتے پر80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو حاصل بچے کچھے حقوق بھی سلب کر لیے ہیں اور کشمیری قیادت اور ہزاروں نوجوانوں کو بھارت نے جیلوں میں ڈال دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کو ایک طرح کی جیل بنا دیا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے بدقسمت لمحہ ہےکہ وہ نہ بھارتی شہری ہیں اور نہ انہیں حق خودارادیت ملا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.