سوشل میڈیا کی دوستی ،لڑکے پائوں کے نیچے سے زمین نکل گئی لڑکی کو کھانے پربلانے کا کتنے لاکھ بل بن گیا ، حیران کن واقعہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی پر لڑکے نے لڑکی سے ملنے کا اصرار کیا، لڑکی مان گئی، تو دونوں نے کسی ریسٹورنٹ میں ملنے کا ارادہ کیا، مگر لڑکے کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی نئی دوست بہت ہی چالاک نکلے گی۔

لڑکے نے تکلف کرتے اپنی نئی گرل فرینڈ کو دعوت پر مدعو کیا،کافی اصرار کرنے پر لڑکی نے آنے کی حامی بھری۔فورٹی ٹو نیوز کے مطابق مقررہ وقت پر جب لڑکی ہوٹل پہنچی تو لڑکا حیرت زدہ نظروں سے اس کو دیکھنے لگا کیونکہ لڑکی کے ساتھ23 اور لوگ دعوت پر آئے، تمام افراد نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور لڑکے کا شکریہ ادا کرتے اجازت لی اور چلے گئے،بعدازاں ویٹر بل لے کرآیا تو لڑکے کی آنکھیں کھل گئیں کیونکہ کھانے کا بل 2300 پاؤنڈ یعنی (تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپے) کے قریب بنا۔لڑکے نے مایوسی کے عالم میں بل ادا کیا اور خود کو کوستے ہوئے گھر کی راہ لے لی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.