پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا تیسرا جلسہ کل نوازشریف خطاب کرینگے یا نہیں؟ن لیگ نے اعلان کردیا

کوئٹہ( آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تیسرا جلسہ کل اتوار کو کوئٹہ میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گرائونڈ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جلسے کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سیسمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب قلات پہنچ گئے اس کے علاوہ محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل

کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ کوئٹہ جلسہ میں شرکت کریں گی جبکہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچنے کے امکانات ہیں تاہم جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.