پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو مزید ترقی مل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کو مزید ترقی مل گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں گریڈ21 سے 22 میں ترقیوں کا جائزہ لیا گیا،جس میں مختلف گروپس سے تعلق رکھنے والے 21 افسروں کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے،پاناما کی جے آئی ٹی کے سربراہ اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو سروس کے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم

نیاز کو بھی ترقی دی گئی ہے،چیف سیکرٹری آزادکشمیر شہزاد بنگش کو گریڈ22 میں ترقی دی گئی، ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ذوالفقار حیدر کو بھی گریڈ22 میں ترقی دے دی گئی۔اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو سروس کے عشرت علی،افتخار شیروانی،فرحان عزیز کو بھی ترقی دے دی گئی ہے، فارن سروس کے 4 افسران کو بھی گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے،اسد مجید، ظہیر جنجوعہ، صفدر حیات، خالد حسین میمن،کسٹم سروس کے احمد مجتبیٰ میمن اور عبدالرشید شیخ کو بھی ترقی مل گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.